حیدرآباد،10مارچ(اعتمادنیوز)انٹرمیڈیٹ پبلک تھیوری امتحانات شیڈول کے مطابق12مارچ سے شروع ہونگے۔اسکے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ
ایجوکیشن سیکرٹری راما شنکر نائیک نے بتایا کہ 19,78,379امیدوار امتحان میں شرکت کرئینگے۔اورپوری ریاست میں امتحانات کیلئے2,661امتحانی مرکز بنائے گئے ہیں۔اور 133فلائنگ اسکواڈ اور135سٹنگ اسکواڈ اکی خدمات لی جائینگی۔طلباء امتحان ہال میں ادھے گھنٹے قبل پہنچ جانے کی ہدایت دی۔